شاہ رخ خان نے سلمان خان کی پسندیدہ فلم سے مداحوں کو آگاہ کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 18 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر دلچسپ گپ شپ لگائی اور مداحوں کو دبنگ اداکار کی پسندیدہ فلم سے آگاہ کیا۔

اداکار آج کل اپنی فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے کچھ وقت نکال کر ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کچھ سوالات کے اپنے روایتی انداز میں دلچسپ جوابات دیے۔

ایک مداح نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ سلمان خان کی کونسی فلم آپ کی پسندیدہ ہے؟

شاہ رخ خان نے مداح کے اس سوال کے جواب میں لکھا کہ مجھے فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بہت پسند ہے۔

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار نواز الدین صدیقی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

’بجرنگی بھائی جان‘ کی کہانی پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک بچی کے گرد گھومتی ہے جو بھارت میں گم ہو جاتی ہے اور سلمان خان اس بچی کو اس کے خاندان سے دوبارہ ملوانے میں مدد کے لیے بے پناہ مشکلات سے گزرتے ہیں۔

فلم 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر شاندار پذیرائی حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔