- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
کینیڈا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک؛ حملہ آور بھی مارا گیا
ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ایک رہائشی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو پولیس کو رہائشی عمارت میں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو قیامت خیز منظر دیکھا۔
رہائشی عمارت کے مختلف اپارٹمنٹس میں مجموعی طور پر پانچ لاشیں موجود تھیں جب کہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس نے حملہ آور کے بارے میں بتایا۔
تاحال حملے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔ قاتل اور مقتولوں کے درمیان کسی قسم کے رشتے، کاروبار یا جان پہچان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے حملہ آور کا طویل تعاقب کیا اور بالآخر ملزم کو گھیر لیا۔ پولیس نے مسلح ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا لیکن اس نے فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور راہگیروں کو نقصان پہنچا سکتا تھا اور مسلح بھی تھا اس لیے ہلاک کرنا پڑا۔
ہلاک ہونے والے اور قاتل کے شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ اہل خانہ کی اجازت کے بغیر شناخت ظاہر نہیں کرسکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔