دورہ پاکستان؛ ولیمسن کیویز کی قیادت کریں گے، بھارتی ٹور کیلیے عدم دستیاب

اسپورٹس ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
نیوزی لینڈ نے پاکستان اور بھارت کے ون ڈے ٹور کیلیے ٹیم میں نوجوان آل راؤنڈر ہینری شپلی کو شامل کرلیا۔ فوٹو: اسکائی اسپورٹس

نیوزی لینڈ نے پاکستان اور بھارت کے ون ڈے ٹور کیلیے ٹیم میں نوجوان آل راؤنڈر ہینری شپلی کو شامل کرلیا۔ فوٹو: اسکائی اسپورٹس

ویلنگٹن: دورہ پاکستان کیلیے کین ولیمسن کپتان ہوں گے تاہم وہ اس کے بعد شیڈول دورہ بھارت میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان اور بھارت کے ون ڈے ٹور کیلیے ٹیم میں نوجوان آل راؤنڈر ہینری شپلی کو شامل کرلیا، پاکستان میں سیریز کے دوران کین ولیمسن کپتان ہوں گے تاہم وہ اس کے بعد شیڈول دورہ بھارت میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ، بولنگ کوچ شین جرگینسن اور نئے ٹیسٹ کپتان ٹم سائودی بھی ولیمسن کے ہمراہ پاکستان سے وطن واپس لوٹ کر فروری میں انگلینڈ سے ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔