ٹانک میں ذبح شدہ دو افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں کے قریب سے دھمکی آمیز خط بھی برآمد کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک December 20, 2022
(فوٹو: فائل)

ٹانک میں دبک کلائے سے دو افراد کی ذبح شدہ لاشیں برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت رحیم گل اور شاہ نور کے نام سے ہوئی ہے، دونوں چاچازاد بھائی ہیں جبکہ لاشوں کے قریب سے دھمکی آمیز خط بھی برآمد کیا گیا۔

لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی شروع کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے