جامعہ کراچی کے سامنے خوفناک آتشزدگی، 10 جھگیاں جل کر خاکستر

اسٹاف رپورٹر  منگل 20 دسمبر 2022
فائر بریگیڈ کے عملے 20 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا (فوٹو: فائل)

فائر بریگیڈ کے عملے 20 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا (فوٹو: فائل)

جامعہ کراچی کے سامنے جھگیوں میں آتشزدگی کے دوران 10جھگیاں مکمل خاکستر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون جامعہ کراچی کے سامنے واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر جھگیوں میں موجود افراد اور ان کا سامان محفوظ مقام پرمنتقل کرنا شروع کردیا اسی دوران فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا جس پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 20 منٹ میں فائر بریگیڈ کے عملے نے جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اس دوران تقریبا 10 جھگیاں اور ان میں موجود سامان مکمل جل کر خاکستر ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے دوران ایک موٹر سائیکل بھی جلی ہے تاہم آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، فوری طورپرآتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔