روس کے سابق نائب وزیر اعظم یوکرینی فوج کے حملے میں زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 22 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 ماسکو: روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران سابق روسی نائب وزیر اعظم بمباری سے زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے سابق نائب وزیر اعظم دمتری روگوزین نے بتایا کہ وہ پیوٹن انتظامیہ کے زیر اثر علاقے کے ہوٹل میں 8 سال سے رہائش پذیر تھے جس پر یوکرین کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے سابق نائب وزیر اعظم بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دمتری روگوزین مضافات میں قائم ہوٹل میں 8 سال سے مقیم تھے، اس عمارت کو روسی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 45 منٹ کر یوکرین کی فوج نے نشانہ بنایا۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔