- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
میاں بیوی کے بعد ان کی بیٹی کی تاریخِ پیدائش بھی یکساں ہوگئی
البامہ: ایک امریکی خاندان کی زندگی میں 18 دسمبر کی تاریخ غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ماں اور باپ کے بعد ان کی پہلی بیٹی نے بھی اسی تاریخ کو دنیا میں آنکھ کھولی ہے۔
کیسیڈی اور ڈیلن اسکاٹ نے اسی ماہ کی 18 تاریخ کو بیٹی کی صورت میں اپنی پہلی اولاد کو خوش آمدید کہا ہے جس کے بعد تینوں کی تاریخِ پیدائش یکساں ہوگئی ہے۔ یہ خاندان البامہ کے شہر ہنٹس ویلی سے تعلق رکھتا ہے۔
ہسپتال ذرائع اور فیس بک کے مطابق 18 دسمبر کو ہاسپٹل فور وومن اینڈ چلڈرن میں لینن نے جنم لیا جو نہ صرف ان کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئی ہے بلکہ 133,000 واقعات میں سے ایک مرتبہ ہی ایسا ہوتا ہے۔ اس طرح اتوارکا دن اس خاندان کے لیے ایک غیرمعمولی خوشی کا دن بھی تھا۔ اس روز رات ساڑھے بارہ بجے لینن نے بطنِ مادر سے باہر پہلی مرتبہ سانس لیا۔
ہسپتال انتظامیہ اس حیرت انگیز اتفاق پر بہت مسرور ہوئی اور والدین اور نومولود بیٹی کی تصاویر نیک خواہشات کے ساتھ پوسٹ کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ اس کے بعد عوام نے بھی اپنےخوشی بھرے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔