- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیسز میں عبوری ضمانت مل گئی
لاہور: ایف آئی اے سینٹرل عدالت اور احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں عبوری ضمانت7 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے سلیمان شہباز کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سلیمان شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سلیمان شہباز شریف نے احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورسرنڈر کیا۔ عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور
فاضل عدالت نے سلیمان شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ سلیمان شہباز کا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کیا جائے، جس پر سلیمان شہباز شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے، میں معذرت خواہ ہوں آئندہ شناختی کارڈ لے کر آؤں گا۔ فاضل جج نے سلیمان شہباز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کی آج ضرورت تھی یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے شناختی کارڈ ہی ہماری اصل شناخت ہے۔
واضح رہے کہ سلیمان شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری ہوگئے تھے۔
بعد ازاں ایف آئی اے سینٹرل عدالت نے بھی منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 7 جنوری تک کے لیے منظور کرلی۔سلیمان شہباز نے ایف آئی اے سینٹرل عدالت میں بھی خود کو سرنڈر کیا اور عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔