کراچی میں پولیس اہلکار کی مسجد کے اندر خود کشی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن خاصخیلی گوٹھ میں پولیس اہلکار نے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون انسپکٹر مظہر اقبال نے بتایا کہ کانسٹیبل عرفان قریشی اینٹی انکروچمنٹ فورس میں تعینات تھا اور یہاں انسداد تجاوزات آپریشن کے سلسلے میں آئی ہوئی ٹیم کا حصہ تھا۔

انسپکٹر مظہر اقبال کے مطابق نماز کے بعد اہلکار نے مسجد کے اندر ہی اپنے سرکاری پستول سے خودکشی کرلی ، ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی اپنی گھریلو پریشانیوں کے باعث بہت زیادہ پریشان تھا اور نماز جمعہ کے بعد کافی دیر تک روتا رہا تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔