رشبھ پنت کو پلاسٹک سرجری کیلئے جہاز سے اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، رپورٹس

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 دسمبر 2022
کرکٹر گزشتہ روز اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)

کرکٹر گزشتہ روز اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان بیٹر رشبھ پنت ہوائی جہاز کے ذریعے پلاسٹ سرجری کیلئے اسپتال سے منتقل کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر شیام شرما کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ٹیم کرکٹر کی نگرانی کیلئے میکس اسپتال دہرادون جارہی ہے، اگر ضرورت پڑی تو ہم انہیں پلاسٹک سرجری کیلئے ہوائی جہاز سے دہلی منتقل کردیں گے۔

رشبھ پنت جمعہ کی الصبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں ماتھے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

کرکٹر کی گاڑی کو اسوقت حادثہ پیش آیا جب انکی آنکھ لگ گئی تھی اور کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکراگئی، حادثے کے فوری بعد کرکٹر ونڈ اسکرین توڑ کر باہر آئے اور پولیس کو اطلاع دیم جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو کار حادثے میں کہاں کہاں چوٹیں آئیں؟

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 28 سالہ کرکٹر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ہوش میں ہیں، کرکٹر میکس اسپتال دہرادون میں زیر علاج ہیں، جہاں انکا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔