کمرشل بینکوں کی جانب سے صارفین کی عالمی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ پرشروع

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
بینکوں کو عالمی ادائیگیاں انٹربینک ریٹ پر کرنے کا پابند کیا جائے،صارفین کا اسٹیٹ بینک سے مطالبہ:فوٹو:فائل

بینکوں کو عالمی ادائیگیاں انٹربینک ریٹ پر کرنے کا پابند کیا جائے،صارفین کا اسٹیٹ بینک سے مطالبہ:فوٹو:فائل

  کراچی: کمرشل بینکوں نے صارفین کی بین الاقوامی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ پر کرنا شروع کردیں۔

بینکوں کی جانب سے کسٹمرز کو مطلع کیا گیا ہے کہ ڈیبیٹ کارڈ یا آن لائن طریقوں سے ادائیگیوں کی سیٹلمنٹ اوپن مارکیٹ ریٹ پر ہوگی۔

بینکنگ انڈسٹری  ذرائع کے مطابق بینکوں کا انٹربینک ریٹ کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ سے سیٹلمنٹ صارفین کے لیے فی ڈالر 38 روپے مہنگا پڑے گا۔صارفین نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کو انٹر بینک ریٹ سے سیٹلمنٹ کرنے کا پابند کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔