زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں اسحاق ڈار

کمرشل بینکوں میں موجود 6 ارب ڈالر پاکستان کے ہیں، ذخائرجلد دوبارہ مستحکم ہوں گے


ویب ڈیسک January 08, 2023
سعودیہ سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد آئیں گے، آئی ایم ایف وفد جلددورہ کریگا، میڈیاگفتگو۔ فائل : فوٹو

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

یہ پڑھیں : زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے درآمدی بل کے برابر رہ گئے

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں