گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

زبیر ایوب  اتوار 22 جنوری 2023
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایبٹ آباد: گلیات میں برفباری کا سلسلہ آج تیسرے دن بھی جاری ہے۔ نتھیاگلی، ڈونگا گلی، شانگلہ گلی اور ایوبیہ میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

سڑکوں کے بحالی کے عمل میں جی ڈی اے اور ریسکیو کے ملازمین 24 گھنٹے سے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ہیوی مشینری روڈ کلیئرنس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں برف پر نمک کا چھڑکاؤ بھی کر رہی ہیں۔

سڑکوں اور گردونواح میں کوئی سیاح یا مقامی آبادی محصور نہیں، گلیات میں موجود سیاح یا مقامی افراد نقل و حرکت کے دوران کنڑول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جی ڈی اے اور ریسکیو انتظامیہ نے سیاحوں کو مغرب کے بعد گلیات کے سفر سے منع کیا ہے۔ ایبٹ آباد مری روڈ اور ٹاونز کی سڑکوں کی بحالی جی ڈی اے کی ذمہ داری ہے، متصل دیہاتوں کی رابطہ سڑکیں کھولنا سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے، ڈائریکٹر ٹیکنیکل جی ڈی اے خود سنو کلیئرنس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔