ایل پی جی اور ہوٹل مالکان کا 31جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آئی این پی  جمعـء 27 جنوری 2023
LPG ،ہوٹل مالکان کا31جنوری کوملک گیر ہڑتال کا اعلان
فوٹو: فائل

LPG ،ہوٹل مالکان کا31جنوری کوملک گیر ہڑتال کا اعلان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے حکومت اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے خلاف 31جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن اور صدر ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فاروق چوہدری نے کہا فالٹ والیم کے نام پر بھی گیس کی چوری کی جاری ہے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ایل پی جی 310 روپے پر پہنچ چکی ہے اور ہمیں سرکاری قیمتوں پر ایل پی جی نہیں مل رہی۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ لوکل ایل پی جی کی پروڈکشن بڑھائی جائے اور ایل این جی صنعت کی طرح ایل پی جی کو بھی سہولیات دی جائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔