شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 28 جنوری 2023
انجری سے واپس آنے والے شاہین نے برق رفتار گیندیں کروائیں، ویڈیو وائرل (فوٹو: ٹوئٹر)

انجری سے واپس آنے والے شاہین نے برق رفتار گیندیں کروائیں، ویڈیو وائرل (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور کپتان بابراعظم آمنے سامنے آگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ بولر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بولنگ کی مشقیں شروع کردی ہیں۔

لاہور قلندر کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ردھم میں آتے ہوئے نیٹ سیشن میں بابراعظم کے خلاف برق رفتار گیندیں کرائیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

واضح رہے کہ 13 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بابراعظم پشاور زلمی کی نمائندی کریں گے جبکہ شاہین آفریدی دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔

دونوں ٹیمیں لیگ میچ میں پہلی مرتبہ 28 فروری کومد مقابل ہوں گی جبکہ دوسرا ٹکراؤ 7 مارچ کو طے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔