سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے انہیں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی۔

معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ سابق چیئرمین رمیز راجا نے ایک میٹنگ کے دوران مجھے بورڈ میں عہدے کی پیشکش کی تھی جس کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کرکٹ بورڈ میں کسی کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، میرے کئی دوست پی سی بی کام کرتے ہیں لیکن میرا کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹر نے کہا کہ سنیل گواسکر، ناصر حسین جیسے کئی سابق کرکٹرز بورڈ میں کام نہیں کرتے لیکن ٹی وی پر اپنا تجزیہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا

تنویر احمد نے کہا کہ بطور سیکٹر شاہد آفریدی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے جلد عہدہ چھوڑ دیا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ وہ گراس روٹ لیول پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور محض ایک ٹی20 میچ کھیلا۔