بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں

کلکتہ کی نواح کے پرماتھا ماجی نے اپنے مختلف تجربات کے بعد دو اقسام کی گوبھیوں کا ملاپ کروایا ہے


ویب ڈیسک January 30, 2023
بھارتی کسان نے برسوں کی محنت سے نارنجی اور جامنی رنگ کی گوبھیاں کاشت کی ہیں جو فروخت کےلیے تیار ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ٹائم آف انڈیا

اگرچہ گوبھیاں زردی مائل سفید رنگت میں عام ملتی ہیں تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں ان میں دیگر رنگوں کے شیڈ ہوسکتے ہیں۔ اب ایک بھارتی کسان نے برسوں کی محنت سے گہرے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کی ہیں۔

کلکتہ کے نواح میں شمالی مدنا پور کے گاؤں برندبان چک کے پرماتھا ماجی نے رنگ برنگی گوبھیاں اگائی ہیں جس میں اطراف کے لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔



62 سالہ پرماتھا نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک عرصے سے جامنی اور نارنجی پھول گوبھی کاشت کررہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے آن لائن بیج خرید کر انہوں نے ساڑھے تین ایکڑ پر رنگ برنگی گوبھی کاشت کی ہے۔ اس سے قبل وہ 2013 سے دو مختلف اقسام کو ملاکر رنگ برنگی گوبھیاں اگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تاہم بھارت میں ہی دیگر کاشتکار بھی رنگ برنگی گوبھیاں اگا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں