قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

ویب ڈیسک  پير 30 جنوری 2023
عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کے ذریعے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق عمران خان کے جھوٹے، من گھڑت بیان سے آصف زرداری کی پاکستان اور بیرون ملک ساکھ و شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے بیان پر عمران خان کو رات تک معافی کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بیان سے دستبردار نہ ہوئے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں: میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر والد ، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔