موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد

ملزمان نے سب انسپکٹر کا موبائل فون، پچاس ہزار کی نقدی بھی چھین لی۔


ویب ڈیسک February 03, 2023
ملزمان نے سب انسپکٹر کا موبائل فون، پچاس ہزار کی نقدی بھی چھین لی۔

موٹر وے لنک روڈ پر گاڑی سواروں نے موٹر وے پولیس آفیسر پر تشدد کیا۔

موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر رفیق نے خلاف ورزی پر گاڑی سوار کو روکا تو تکرار ہوئی۔ کار سواروں نے یکجا ہوکر آفیسر کو زدوکوب کیا۔

راہ گیروں و پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سب انسپکٹر کو چھڑوایا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں کار سواروں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کار سواروں کو قابوکرکے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ تھانہ نون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

گاڑی سوار انصر اور چار افراد کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔ ملزمان نے سب انسپکٹر کا موبائل فون، پچاس ہزار کی نقدی بھی چھین لی۔

ان کے خلاف اسنیچنگ، پولیس مزاحمت وغیرہ کے جرائم میں کیس درج کیاگیا۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

[video width="352" height="640" mp4="https://c.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-03-at-11.43.23-am-1675415833.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں