پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفتخاتون شامل تفتیش

پولیس لائنز خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران خود کش بمبار کا چہرہ میچ کرگیا، تحقیقاتی ٹیم


ویب ڈیسک February 03, 2023
خود کش حملہ آور کے ہیلمٹ سے فرانزک شواہد حاصل کرلیے، تحقیقاتی ٹیم:فوٹو:فائل

پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

پولیس لائنز پشاور میں دھماکے کی تحقیقات کے دوران خودکش بمبار کا چہرہ میچ کرگیا جبکہ خاتون کو شامل تفیش کرلیا گیا۔ خاتون کا ڈی این اے لے لیا گیا ہے اور بمبار کی فیملی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور ہیلمٹ وغیرہ ملبے سے برآمد کر لئے گئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا دھماکے سے پہلے مسجد کے باہر چھوڑا گیا ہیلمٹ مل گیا ہے جس سے فرانزک شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی

جنوری کی 30 تاریخ کو پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے میں 101 افراد شہید اور49 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں