کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھاری بھرکم کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیے۔ 

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مقرر کیے گئے تمام 7 معاونین خصوصی کے عہدے وزرائے مملکت کے برابر ہوں گے۔

مقرر ہونے والے نئے معاون خصوصی میں ارکان قومی اسمبلی راؤ اجمل شائستہ پرویز، قیصر احمد شیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان، چوہدری عابد رضا اور معین وٹو شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔