راہ چلتی لڑکیوں کی ویڈیو بنانے والا اوباش گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 9 فروری 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: پولیس نے راہ چلتی لڑکیوں کی ویڈیو بنانے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کو چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے سیون اپ پل کے نیچے سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزم بھائی کے ساتھ ہسپتال جاتی لڑکی کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی کے منع کرنے پر ملزم نے ہاتھا پائی شروع کردی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے ملزم عامر کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔