شمالی وزیرستان میں فورسزکی کارروائی2 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے


ویب ڈیسک February 27, 2023
سیکورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا:فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 سپاہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان شہید ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئےجبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران اللہ سپاہی افضل خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں کلیرنس آپریشن جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں