ضمنی الیکشن، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

ثاقب ورک  جمعرات 2 مارچ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلیے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے16حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے16حلقوں میں پرزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تقویض کردئیے، جس کے نوٹی فکیشن کا اجرات بھی کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات18سے20مارچ تک تقویض ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے 16حلقوں میں ضمنی انتخابات 19مارچ ہو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں جبکہ پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔ مذکورہ نشتیں پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں کی منظوری اور رکنیت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔