میاں فاروق نذیر آئی جی جیل خانہ جات تعینات

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 2 مارچ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کا تبادلہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے گریڈ بیس کے مبشر خان کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور گریڈ21 کے میاں فاروق نذیر کوآئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کر دیا۔

پنجاب حکومت کی ہدایت کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تبادلے اور نئی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔