پیرو میں چنگچی تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا گئی؛ 13افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 6 مارچ 2023
مسافر بس اور چنگچی میں تصادم میں 13 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے؛ فوٹو: اے ایف پی

مسافر بس اور چنگچی میں تصادم میں 13 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے؛ فوٹو: اے ایف پی

لیما: پیرو میں مسافر بس اور چنگچی میں ٹکر سے آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے اکثر کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے کچھ دوری پر مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ مسافر بس اور چنگچی میں ٹکراؤ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

چنگچی مکمل طور پر جھلس کر خاکستر ہوگئی جب کہ بس بھی اندر سے مکمل جل گئی۔ امداد پہنچنے تک 13 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ زندہ بچ جانے والے ڈرائیور اور دیگر مسافر کھڑکیوں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

پولیس نے مسافر بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ چنگچی ڈرائیور جھلس کر مر گیا۔ پیرو میں ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری اور سڑکوں کی ابتر حالات کے باعث حادثات عام ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔