برطانیہ میں تیسری جنگ عظیم کے الارم کی آزمائش

ویب ڈیسک  منگل 14 مارچ 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

لندن: برطانیہ کچھ ہی ہفتوں میں آرماگیڈون الرٹ سسٹم متعارف کرانے جارہا ہے جس کے تحت عوام کو مہلک خطرات سے قبل از وقت آگاہی ممکن ہوسکے گی۔ 

اس الرٹ سسٹم کا نام Armageddon رکھا گیا ہے جسے ہرمجدون یا عربی زبان میں الملحمۃ الاعظمیٰ کہا جاتا ہے یعنی تیسری اور آخری جنگ۔ اس الارم کا مقصد عوام کو اپنے قریبی مہلک خطرات سے قبل از وقت آگاہ کرنا ہے تاکہ عوام اپنی اور اپنے قریبی ساتھیوں کی جانوں کی حفاظت کرسکیں۔

تاہم مذکورہ بالا الرٹ سسٹم صرف جنگ کے وقت ہی نہیں بلکہ قدرتی آفات یا ایسی ایمرجنسی جس میں وسیع پیمانے پر شہریوں کی جان کو خطرہ ہو، بروقت موبائل کے ذریعے تیز الارم کی صورت میں اطلاع بہم پہنچائے گا۔

برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما فلر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ان حالات میں جبکہ دنیا میں سیاسی و معاشی تغیر تیزی سے جاری ہے برطانیہ کو روس جیسے بڑھتے ہوئے کئی عالمی خطرات کا سامنا ہے، حکومت نے آرماگیڈون الرٹ سسٹم کی آزمائش کو بہت طول دے دیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا ملک عوام کو محفوظ رکھنے میں کافی پیچھے رہ گیا ہے۔ 

حکومتی وزرا 2013 سے آرماگیڈون الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا وعدہ کرتے آرہے ہیں۔ پچھلے سال اگست میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یہ اکتوبر میں متعارف کردیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کے بعد، دسمبر میں شائع ہونے والے ’گورنمنٹ نینشل ریسائلنس فریم ورک‘ میں دوبارہ عوام کو یقین دلایا گیا کہ الرٹ سسٹم 2023 کے اوائل میں لانچ کیا جائے گا لیکن ابھی تک صرف مقامی ٹیسٹنگ ہی مکمل ہوپائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔