رواں سال کا پہلا پولیو کیس خیبرپختون خوا میں رپورٹ

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مارچ 2023
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

بنوں: رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے رہائشی تین سالہ بچے میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ سال بھی خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو کی روک تھام کے لیے وزارت صحت کی جانب سے پولیو مہم بھی جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔