کراچی: ٹک ٹاک بنانے پر پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے خاتون زخمی

 پير 20 مارچ 2023
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

کراچی: بلدیہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والا ملزم موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کےعلاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن مستانہ چوک کے قریب گھرمیں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپرسول اسپتالا لایا گیا جہاں خاتون کی شناخت 58 سالہ سلطانہ زوجہ تاج محمد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اواتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب نے بتایا کہ فائرنگ زخمی خاتون کے پڑوسی بابو مسعود نے کی ہے جوموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم بابو مسعود اور زخمی خاتون کے  بیٹے اوردیگر نوجوانوں کے درمیان ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پرجھگڑاہوا جس میں گھروں کے بڑے بھی شامل ہوگئے۔

ایس ایچ او غلام رسول کے مطابق اسی دوران پڑوسی بابو مسعود زخمی خاتون کے بیٹے کو مارنے کے لیے ان کے گھرمیں داخل ہوااورفائرنگ کردی، بیٹا تو محفوظ رہا لیکن خاتون زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم بابو مسعود کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے جسے  جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔