عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 25 مارچ 2023
آئی سی سی نے یادگار لمحات کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردیں (فوٹو: آئی سی سی)

آئی سی سی نے یادگار لمحات کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردیں (فوٹو: آئی سی سی)

25 مارچ کے دن پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا، ان یاد گار لمحات کو گزرے 31 برس بیت گئے۔

میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں انگللینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز سکور کیے تھے، اس وقت کے کپتان عمران خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی، جاوید میانداد نے 58 رنز کاحصہ ڈالا جبکہ انضمام الحق 42، وسیم اکرم 33 رنز رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

https://twitter.com/ICC/status/1639469772793597953?s=20

جواب میں انگلیند کی ٹیم 227 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، نیل فیر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ ویسم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3 عاقب جاوید نے 2 وکٹ جبکہ کپتان عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

دوسری جانب پاکستان کے تاریخی لمحات کی کچھ تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شیئر کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔