’بلا معاوضہ‘ فلموں میں کام کرنے والے بالی وڈ کے پانچ مشہور فنکار

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں


ویب ڈیسک March 27, 2023
فوٹو:فائل

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی وڈ کے اداکار اپنی فلموں کے لئے بھاری معاوضے لیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو پانچ ایسے فنکاروں کا بتائیں گے جنہوں نے بلا معاوضہ فلموں میں کام کیا۔

رنبیر کپور :

111

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی نئی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں اور فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے لیکن فلم کے ڈائریکٹر لو رانجن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور نے فلم کیلئے ان سے ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں لیا ہے۔

رانی مکرجی :

2222

کرن جوہر کی بلاک بسٹر فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' سے رانی مکرجی کو شہرت عام حاصل ہوئی لیکن مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ رانی مکرجی نے فلم میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔

دیپکا پڈوکون:

3333

بھارتی اداکارہ دیپکا نے کنگ خان کے ساتھ بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس سے ان کیلئے شوبز انڈسٹری کے تمام دروازے کھل گئے، آج دیپکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں لیکن انہوں نے اپنی پہلی فلم کیلئے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔

سونم کپور:

4444

سونم کپور نے فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' میں ایک مختصر سا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے اس کیلئے شگون کے طور پر صرف گیارہ روپے لیے تھے۔

سلمان خان:

5555

بالی وڈ سپر اسٹار اکثر اپنے شوبز دوستوں کی فلموں میں کومیو کردار میں نظر آتے ہیں اور اس کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ یہ سب بلامعاوضہ کرتے ہیں۔ حال ہی میں وہ شاہ رخ خان کی 'پٹھان' میں نظر آئے اور اس کیلئے بھی انہوں نے کوئی پیسے چارج نہیں کیے، اس کے علاوہ 'پریم رتن دھن پایو' فلم میں بھی انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں