امریکی اسکول میں طلبا سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والی لڑکی ٹرانس جینڈر نکلی

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2023
امریکی اسکول میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کرنے والی لڑکی ٹرانس جینڈر تھی؛ فوٹو: فیس بک

امریکی اسکول میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کرنے والی لڑکی ٹرانس جینڈر تھی؛ فوٹو: فیس بک

ٹینیسی: امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں فائرنگ کر کے 3 کم سن طلبا سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والی 28 سالہ لڑکی اوڈرے ہیل سے متعلق ہوشربا انکشافات سامئے آئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کرنے والی قاتل لڑکی کو پولیس نے جوابی کارروائی میں مار دیا تھا۔ لڑکی کی شناخت 28 سالہ اوڈرے ہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اوڈرے ہیل کے پاس اسکول کا مکمل نقشہ تھا جس پر سیکیورٹی سمیت خارجی و داخلی راستوں کو نشان دہ کیا گیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قاتلہ نے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا: اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آور لڑکی سیکیورٹی فورسز سے لڑنے کے لیے مکمل تیاری سے آئی تھی اس کے پاس سے نقشے کے علاوہ 2 رائفلز اور ایک ہینڈ گن بھی ملی۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ پہلے حملہ آور کی شناخت بطور لڑکی ہوئی تھی جو اسی اسکول میں پڑھتی تھی تاہم اس کے رشتے داروں نے بتایا کہ وہ ٹرانس جینڈر ہے اور ذہنی الجھنوں کا شکار تھی۔

تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اب تک قتل کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔