مسجد حرام کے 35 ہزار سبز قالینوں کی صفائی کیسے کی جاتی ہے

مسجد الحرام کے غالیچوں کی دھلائی کے لیے مختص لانڈری یومیہ 240 میٹر قالین فی گھنٹہ دھونے کی صلاحیت رکھتی ہے


ویب ڈیسک March 28, 2023
مسجد الحرام میں 32 ہزار قالین بچھے ہیں؛ فوٹو: فائل

مسجد الحرام کے صحنوں، راہداریوں اور جائے مصلی میں تقریباً 35 ہزار سبز قالین بچھے ہوئے ہیں جن کی مجموعی لمبائی 100 کلومیٹر بنتی ہے۔

العربیہ نیوز نے اپنے پروگرام ''من الحرمین'' میں نظروں کی خیرہ کردینے والے تاحد نگاہ بچھے ان قالینوں کی طہارت پر ایک رپورٹ بنائی جس میں دیکھ بھال، صفائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے عمل کو دکھایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ان منفرد غالیچوں کی صفائی، دھلائی اور دیکھ بھال کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑی لانڈری قائم کی گئی ہے جہاں ان قالینوں کو دھو کر جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔

4 مسجد الحرام

صدارت عمومی امور حرمین محمد العتيبی نے ''العربیہ'' کو قالین دھلائی کے مراحل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام میں 35 ہزار قالینیں بچھی ہیں جنھیں کناروں سے جوڑا جائے تو لمبائی ایک سو کلومیٹر تک ہوتی ہے۔

1مسجد الحرام

محمد العتيبی نے مزید بتایا کہ جدید لانڈری میں ماہرین کی زیر نگرانی قالینوں کی روزانہ صفائی پانچ مراحل میں مکمل ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں مٹی جھاڑی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے میں شیمپو سے دھویا جاتا ہے۔

2مسجد الحرام

تیسرا مرحلہ قالینوں کو خشک کرنے کا ہوتا ہے جب کہ چوتھے مرحلے میں انھیں سورج کی روشنی اور صاف ہوا میں مکمل طور پر سکھایا جاتا ہے اور آخری مرحلے میں قالین پر برش چلا کر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

3 مسجد الحرام

مسجد الحرام کے قالینوں کو دھونے کے لیے تعمیر کی گئی خصوصی لانڈری میں یومیہ 240 میٹر قالین فی گھنٹہ دھونے کی صلاحیت ہے اور کورونا کے باعث اس لانڈری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں