یہ وہ مستقبل نہیں جس کا تصور کیا تھا شان شاہد روپے کی قدر میں کمی پر پریشان
یہ وہ مستقبل نہیں جس کیلئے ہم نے زندگی بھر کام کیا، شان شاہد
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کے روپے کی گھٹتی قدر میں بتدریج اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار شان شاہد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی کرنسی کی درجہ بندی ایتھوپیا سے نیچے ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شان شاہد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'واقعی یہ ایک افسوسناک دن ہے۔ ساری زندگی ہم نے ایک بہتر مستقبل کے لیے کام کیا، اور یہ حال؟ یہ وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا۔'
یاد رہے کہ شان شاہد سمیت پاکستان شوبز کے کئی فنکار ملک کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کو مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی بھی بھرپور کوشش کر ہے ہیں۔