شہریوں کو کال کرکے لوٹنے والے منظم گینگ کے 4 ارکان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2023
ملزمان کو شاہ کوٹ ننکانہ سے گرفتار کیا گیا

ملزمان کو شاہ کوٹ ننکانہ سے گرفتار کیا گیا

فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایک کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو کال کرکے لوٹنے والے منظم گینگ کے چار ارکان کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق منظم گینگ سادہ لوح شہریوں سے بذریعہ کال فراڈ کرنے  میں ملوث تھا۔ ملزمان خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے کال کرتے اور من گھڑت پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے پیسے ہتھیا لیتے تھے۔

ملزمان دھوکا دہی کے لیے خود کو بینک ملازمین بھی ظاہر کرتے ہوئے فراڈ کرتے تھے اور متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شاہ کوٹ ننکانہ سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد رشید، محمد اویس، محمد عدیل اور تصور منظور شامل ہیں، جن کے قبضے سے 9 موبائل فونز اور متعدد سمز برآمد کر لی گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔