پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ ہوگیا۔
ای ایس پی این cricinfo کے مطابق برطانوی کلب ناٹنگھم شائر نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی 2023 وائٹلٹی بلاسٹ مہم کے لیے سائن کرلیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کلب کے دو غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ناٹنگھم شائر کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں ہمیں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ملا ہے جس نے بڑے اسٹیجز پر خود کو ثابت کیا ہے۔
Excited to have signed for @TrentBridge.
Thank you all for your lovely messages. Hopefully it's going to be another wonderful experience in the UK! ✌️ https://t.co/dZOm5yZWDW
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 30, 2023
یاد رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لگا تار دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔