سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

سعودی عرب میں عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے


ویب ڈیسک April 11, 2023
سعودی عرب میں عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعے کو ہونے کا امکان ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب میں 21 سے 24 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اور جمعے کے روز عید ہونے کے امکان کے پیش نظر اس سال ایک ہی دن دو خطبے سننے کی سعادت حاصل ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کی 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو 21 اپریل بروز جمعہ سے 24 اپریل بروز پیر تک ہوں گی۔

تاہم سعودی عرب کے مرکزی بینک نے تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں پبلک ڈیلنگ 17 اپریل سے بند ہوجائیں گی اور 25 اپریل سے بینک دوبارہ کھلیں گے۔

ماہرین نے امکان ظاہر کا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہوگی۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ایک ہی دن میں دو خطبے (نماز عید اور نماز جمعہ) سننے کی سعادت حاصل ہوگی۔

ایک حدیث کے مطابق حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جمعہ اور عید الفطر ایک دن میں جمع ہوگئے توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا : آج ایک دن میں دو عیدیں جمع ہوگئیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہوا تھا اور رواں برس دنیا بھر سے شمع توحید کے پروانوں کی ریکارڈ تعداد عمرے کی سعادت حاصل کرنے پہنچی ہے۔

وزارتِ حج و عمرہ اور مسجد الحرام و مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی نے ریکارڈ تعداد میں آنے والے معتمرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں