رمضان المبارک؛ حرمین شریفین میں 27 ویں شب کو 25 لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع

ویب ڈیسک  منگل 18 اپريل 2023
مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں لاکھوں نمازیوں سے بھر گئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں لاکھوں نمازیوں سے بھر گئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کی 27 ویں شب حرمین شریفین میں 25 لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں کونمازیوں سے بھرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک کی 27 ویں شب جسے لیلۃ القدر بھی کہا جاتا ہے مسجد الحرام اورمسجد نبویﷺ  میں 25 لاکھ سے زائد زائرین نے عبادات اور دعائیں کیں۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین عمرہ اور نمازیوں کے لیے 118 گیٹس بنائے گئے تھے جن میں 3 گیٹس عمرہ زائرین جبکہ 68 سے نمازیوں کو داخلے کی اجازت تھی۔ مسجد الحرام کے 50 دروازوں کو ایمرجنسی کے لیے مخصوص کیا گیا تھا جبکہ 40 اندرونی دروازے بنائے گئے تھے۔

ادارے کی جانب سے زائرین کو آمد ورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 ہزار ریگولراور 3 ہزار الیکٹرک گاڑیاں اوربسیں فراہم کی گئیں۔ مسجد الحرام میں 4 ہزار ورکرز نے صفائی کے فرائض انجام دئیے۔ مسجد الحرام کی صفائی کے لیے 15 ہزار لیٹر جراثیم کش محلول کا استعمال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔