سابق کپتان نے پاک بھارت مقابلوں کیلیے آواز بلند کردی

پاکستان کی ہاکی ٹیم کو میچ کھیلنے کیلیے بھارت ضرور جانا چاہیے، شہباز سینئر


ویب ڈیسک May 04, 2023
پاکستان کی ہاکی ٹیم کو میچ کھیلنے کیلیے بھارت ضرور جانا چاہیے، شہباز سینئر (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے پاکستان بھارت ہاکی مقابلوں کے لیے آواز بلند کردی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت ضرور جانا چاہیے، دونوں ممالک میں ہاکی سے پیار کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پاکستان ہاکی کی بحالی کیلئے بھارت سے مقابلوں کی سیریز بھی بہت ضروری ہے۔

ہاکی کے میراڈونا کہلائے والے فارورڈ کا موقف تھا کہ قومی کھیل کو سپورٹ کرنے کے لیے حکومت کو سرپرستی کرنی چاہیے، اس وقت پاکستان ہاکی کا برا حال ہے، اس کی تباہی میں اولمپئنز سے زیادہ حکومت کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان ہاکی پلئیرز بددل ہوچکے ہیں، مجھےامید ہے کہ جوبئیر ایشیاکپ میں نوجوان کھلاڑی سیمی فائنل تک ضرور رسائی پاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے