عمران خان کی گرفتاری پر ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں مٹھائی تقسیم
نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گرفتار کرلیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور کارکنوں نے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے آج رینجرز کی مدد سے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گرفتارکرلیا ہے۔