ملک کی موجودہ صورتحال پر شوبز ستاروں کا اظہار تشویش
مایا علی، ماہرہ خان اور یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں صورتحال کو افسوسناک قرار دیا
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُر تشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر فنکاروں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مایا علی
اداکارہ مایا علی نے لائیو لونگ عمران خان کے ہیش ٹیگ کیساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ خود اور دوسروں کو نقصان مت پہنچائیں اور لوگوں کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کے شیشے مت توڑیں اور نہ ہی کسی سے لوٹ مار کریں۔
مایا علی نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کو تکلیف پہنچائے یا کسی کیلئے خطرے کا باعث بنے بغیر اس صورت حال کو سمجھداری سے سنبھالنا ہے، لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند ہم میں سے نہیں ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کون لوگ ہیں۔
مایا علی نے کہا اس مشکل وقت میں بھی ہمیں ایک دوسرے کی مدد کی کوشش کرنی چاہئے اور ہمیں قوم بن کر کھڑا ہونا ہے جو ہمارا کپتان ہمیشہ چاہتا ہے۔
ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان نے ملک کی صورتحال پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ؛ دل ٹوٹ گیا، اللہ ہمارے ملک اور عوام پر اپنا رحم فرمائے، آمین
یاسر علی
معروف کامیڈین، میزبان اور اداکار یاسر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچپن میں بہت ویڈیو گیمز کھیلے ہیں مگر جو گیم اس وقت پاکستان میں چل رہا ہے سمجھ سے باہر ہے۔
یاسر حسین نے لکھا کہ اس گیم کی بلا پتا نہیں کب سامنے آئے گی، خدا خیر کرے۔