سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے 49 ہزار700 روپے ہوگئی

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور686 روپے کا اضافہ ہوا


Business Reporter April 26, 2014
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور686 روپے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت29 ڈالر کے اضافے سے 1300 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور686 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس سے تولہ قیمت 49700 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42600 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی5 روپے کے اضافے سے740 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.28 روپے بڑھ کر 634.28 روپے ہوگئی۔

مقبول خبریں