’پٹھان‘ ڈائریکٹر اور سیف علی خان کا نئے فلمی پروجیکٹ کیلئے اشتراک
سدھارتھ آنند اور سیف علی خان نے آخری فلم ’تا را رم پم پم‘ بنائی تھی جس میں رانی مکھرجی بھی شامل تھیں
بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان اور بلاک بسٹر 'پٹھان' کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند 2007 کے بعد دوبارہ ایک نئے پروجیکٹ کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔
سدھارتھ آنند اپنے پروڈکشن ہاؤس 'مارفلکس' کے زیر اہتمام ایک فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں جن کو ان کا ایک اسسٹنٹ ہدایت کاری دے گا۔
سیف علی خان کی نئی فلم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن وہ ایکشن سے بھرپور ہوگی اور اس کی کہانی جکڑ لینے والی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں 52 سالہ سیف علی خان ایک نئے انداز میں سامنے آئیں گے اور اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
سدھارتھ آنند اور سیف علی خان نے آخری فلم 'تا را رم پم پم' بنائی تھی جس میں رانی مکھرجی بھی شامل تھیں اور فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔