سونے کی عالمی اور مقامی قیمتیں کم ہوگئیں

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 26 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتیں گرگئیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1952 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کے عالمی نرخوں میں کمی کے بعد مقامی  سطح پر بھی اس کی قیمتیں گر گئیں اور فی تولہ سونے کی   قیمت 250روپے کی کمی سے 235750روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 214روپے کم ہوکر 202118روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔