کرکٹ میچ میں19 گیندوں پر 94 رنز بنانے کا ریکارڈ، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

کلکتہ: فٹبال کے بعد دنیا کا دوسرا مقبول ترین کھیل کرکٹ ہے جس کے سحر میں تقریبا ہر چوتھا شخص مبتلا نظر آتا ہے۔

عالمی سطح پر اگر بات کی جائے تو کرکٹ کے تین فارمیٹ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 ہیں جبکہ گلی کی کرکٹ میں ان کے علاوہ بھی مختلف فارمیٹ ہیں اور قوانین ہیں۔

جیسے گلی میں کرکٹ کھیلنے والے نت نئی شرائط ایک ٹپے پر کیچ کے آؤٹ، ون وکٹ وغیرہ کے میچز بھی کھیلتے ہیں اور ان کے اوور بھی کم ہوتے ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی مغربی ریاست بنگال میں گلی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں ساحل نامی بلے باز نے ہر گیند پر چھکا اور چوکا مار کر ناقابل یقین اسکور کیا۔

بلے باز نے 3.1 اوور (انیس گیندوں، نو بال ہٹا کر) میں 94 رنز اسکور کیے، جن میں سے تمام ہی باؤنڈریز کے رن تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔