گوگل اکاؤنٹ کیلئے پاسورڈ سے چھٹکارہ کیسے حاصل کریں

گزشتہ دنوں متعارف کرائے گئے فیچر کی مدد سے صارفین جی میل آئی ڈی گوگل سسٹم کو پاسورڈ کے بغیر لاگ اِن کر سکیں گے


ویب ڈیسک May 27, 2023

ٹیک کمپنی گوگل نے رواں ماہ کے شروع میں ایک ایسا لاگ اِن نظام متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو پاسورڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس نظام کے متعارف کرائے جانے کے بعد گوگل صارفین اپنی جی میل آئی ڈی یا دیگر گوگل سسٹم کو پاسورڈ استعمال کیے بغیر لاگ اِن کر سکیں گے۔ پاسورڈ نظام کو یا تو بائیو میٹرک شناخت کے نظام سے یا ایک رجسٹرڈ اسمارٹ فون یا ایک سیکیورٹی کِی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اس معاملے میں گوگل کی کیز FIDO فاسٹ آئیڈینٹیٹی آن لائن کی تعمیل کرے گی (جو کہ ایپل اور مائیکروسافٹ کی شراکت کا ایک حصہ ہے)، لہٰذا یہ ان کے درمیان تمام مشترک آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہوگا۔

اپنی گوگل سیکیورٹی کی بنانے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو لاگ اِن کریں، 'مینج یور اکاؤنٹ' پر کلک کریں۔ 'سیکیورٹی' کے انتخاب کے بعد 'کریئٹ اے پاس کی' پر کلک کریں۔

ادھر آپ اپنی گوگل اکاؤنٹ سیکیورٹی کو اپنی ڈیوائس، چاہے وہ اسمارٹ فون ہو یا کمپیوٹر، پر دستیاب بائیو میٹرک تصدیق کے طریقے کار سے جوڑ سکتے ہیں۔ عموماً یہ طریقہ انگلیوں کے نشان یا چہرے کی شناخت پر مبنی ہوتا ہے۔

اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون پہلے ہی گوگل اکاؤنٹ سے جڑا ہوا ہے، تو آپ اس کو دوسری ڈیوائسز پر اپنا گوگل اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم، گوگل کا پاسورڈ اور دو جہتی تصدیقی نظام نافذ العمل رہے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی سیکیورٹی کیز دو جہتی ویریفی کیشن کی ضرورت کو ختم کر دیں گی لیکن یہ ان لوگوں کےلیے موجود رہے گی جو سیکیورٹی کی مد میں ایک اضافی تہہ رکھنا چاہتے ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں