کمسن بچی سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا اشتہاری ملزم شاہ زیب ولد عبداللہ خان گرفتار کرلیا گیا۔
چیف کورٹ گلگت نے بڑا فیصلہ کیا اور ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈبل بینچ نے ملزم کو کمرۂ عدالت سے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ملزم گزشتہ چار سال سے گرفتاری سے مفرور رہا، فیک فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا۔
فیس بک کی جانب سے فراہم کردہ معلومات سے ملزم کی نشاندہی ممکن ہوئی، ترجمان این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی گلگت کے حوالے کر دیا گیا۔