بلوچستان میں ’یوم غدار وطن‘ کے حوالے سے ریلیاں

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 مئ 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

 کوئٹہ: 9 مئی کو ہونے والے واقعات اور ان میں ملوث عناصر کی بھرپور مذمت کے لیے بلوچستان کے مختلف شہروں میں ’یوم غدار وطن‘ کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔ 

بلوچستان کے ضلع کوہاٹ، کوئٹہ، نصیرآباد، استا محمد، جعفرآباد کرک، نوشکی، دالبندین، خضدار، کوہلو اور ڈیرہ مراد جمالی میں یوم غدار وطن کی مناسبت سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

عوام کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔