معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی

گریس ماریانی نامی طالبہ کی مدد کرنے والے جسٹن کو تالیوں کی گونج میں اعزازی سند دی گئی ہے


ویب ڈیسک May 29, 2023
امریکہ میں معذور طالبہ کی مدد کرنے والے کتے کو بھی ڈپلوما کی ڈگری دیدی گئی ہے۔ فوٹو: یاہونیوز

امریکہ میں واقع سیٹن ہال یونیورسٹی میں ایک مددگار کتے کو اس کی مالکن کے ساتھ ڈپلوما کی ڈگری دی گئی ہے۔ اس کے لیے خصوصی طور پر ڈوگی ڈپلوما بنایا گیا تھا۔

یہ کتا وھیل چیئر پر بیٹھی اپنی مالکن گریس ماریانی، کے ساتھ روزانہ جامعہ آتا جاتا رہا اور اس کی مدد بھی کرتا رہا تھا۔ جلسہ تقسیمِ اسناد میں اسے بھی اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں اسے ڈپلوما سے نوازا گیا ہے۔ اس کی مالکن نے تعلیم میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

جسٹن نامی کتا حیرت انگیز طور پر خوشی خوشی اسٹیج پر آیا اور دم ہلاتے ہوئے اس نے ڈپلوما کہ طومار والا کاغذ اپنے منہ میں دبایا اور فوٹوگرافر کی طرف بھی دیکھا۔ چھ سالہ جسٹن اس موقع پر مسرور تھا۔

اس موقع پر گریس نے بتایا کہ وہ اس ڈگری کے بعد خصوصی تعلیم اور ابتدائی تعلیم میں تدریس پر اپنا کام کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں