9مئی واقعات پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم

پولیس نے رپورٹ پیش کردی، دفعات ختم کرنے پر ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں، وکیل کا عدالت میں مؤقف


ویب ڈیسک May 29, 2023
(فوٹو: فائل)

9 مئی کو ہونے والے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر درج مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں قصور کے تھانہ کھڈیاں میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پولیس نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی ۔

جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو پولیس انسپکٹر رشید شہزاد نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات فعال نہیں کرتیں ۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے ملزم کارکنان وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئی ہیں تو ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں